سائفر تحقیقات: ایف آئی اے نے اعظم خان کیخلاف کارروائی کیلئے خط لکھ دیا

اعظم خان بیرون ملک چھٹی پر گئے مگر ابھی تک واپس نہیں آئے، سرکاری ذرائع— فوٹو:فائل
اعظم خان بیرون ملک چھٹی پر گئے مگر ابھی تک واپس نہیں آئے، سرکاری ذرائع— فوٹو:فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر کیس کی تحقیقات میں سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے خلاف کارروائی کیلئے خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عدم پیشی پراعظم خان کے خلاف کارروائی کیلئے خط اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے اعظم خان کو پیشی کیلئے کم و بیش دو بار خط لکھا لیکن اعظم خان نے ایف آئی اے مراسلوں کے باوجود تفتیش کا حصہ بننے سے گریز کیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان بیرون ملک چھٹی پر گئے مگر ابھی تک واپس نہیں آئے۔

واضح رہےکہ ایف آئی اے عمران خان کی اعظم خان سے سائفر پر گفتگو سے متعلق انکوائری کررہی ہے۔ عمران خان کے دور میں اعظم خان ان کے سیکرٹری کے طور پر فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔

مزید خبریں :