پاکستان
Time 26 دسمبر ، 2022

کورونا کے نئے ویریئنٹس کی نگرانی کیلئے ائیر پورٹس پر سرویلینس بڑھادی گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹس کی نگرانی کے لیے ائیر پورٹس اور ملکی انٹری پوائنٹس پر سرویلینس بڑھا دی گئی۔

اسلام آباد میں  نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے اجلاس میں نئے ویریئنٹس سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ ) اور این سی او سی کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی 90 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے، لوگ محفوظ ہیں،کورونا وائرس کے نئے سب ویریئنٹ BF.7 اور دیگر سے کوئی بڑی لہر نہیں آئےگی، نئے ویریئنٹ سے متاثرہ افراد سے متعلق ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز، آکسیجن سپلائی اور اینٹی وائرل ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹس کی نگرانی کے لیے ائیر پورٹس اور ملکی انٹری پوائنٹس پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

اس حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر شازیہ سومروکا کہنا ہےکہ تشویش کی کوئی بات نہیں، سوشل میڈیا پرکورونا کےحوالے سے افراتفری پھیلائی جارہی ہے، 90  فیصد سے زائد عوام کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا چکے ہیں۔

دوسری جانب این آئی ایچ حکام کے مطابق  24گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے 18 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ پانچ تین فیصد رہی، 24گھنٹوں کےدوران ملک میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔


مزید خبریں :