Time 28 دسمبر ، 2022
کھیل

کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان پر 2 رنز کی برتری حاصل کرلی، 4 وکٹیں اب بھی باقی

تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو کین ولیمسن 105 اور اش سودی ایک رن کے ساتھ کریزپر موجود تھے— فوٹو: پی سی بی
تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو کین ولیمسن 105 اور اش سودی ایک رن کے ساتھ کریزپر موجود تھے— فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز  نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز بنالیے اور اسے پاکستان پر 2رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

کھیل ختم ہوا تو کین ولیمسن 105 اور اش سودی ایک رن کے ساتھ کریزپر موجود تھے۔ ٹام لیتھم 113 ، ڈیون کووئے 92 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔

کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان پر 2 رنز کی برتری حاصل کرلی، 4 وکٹیں اب بھی باقی

نیوزی لینڈ کے ٹام بلینڈل 47 اور ڈیرل مچل 42 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے، ہینرل نکلز 22 اور مائیکل برائسویل 5 رنزبناکرآؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے اسپنر ابراراحمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے 2 اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ٹیم گزشتہ روز پہلی اننگزمیں 438 رنزبناکرآؤٹ ہوئی تھی۔

نیوزی لینڈ نے کھیل کے تیسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 165 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے کیا تھا۔

کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان پر 2 رنز کی برتری حاصل کرلی، 4 وکٹیں اب بھی باقی

کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے بابر اعظم اور آغا سلمان کی سنچریوں اور سرفراز احمد کی ففٹی کی بدولت 438 بنائے تھے۔

مزید خبریں :