06 جنوری ، 2023
پولیس ٹریننگ اسکول سوات میں خاتون سمیت 174 پولیس اہلکاروں کو ٹورسٹ پولیسنگ کی خصوصی تربیت دی گئی۔
پولیس ٹریننگ اسکول سے تربیت حاصل کرنے والے اہلکار سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی مدد کریں گے۔
اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس نے ملک کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں، ایک وفاقی وزیر ہماری پولیس پر بے جا تنقید کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے خراب ہے، وزیر دفاع ایک مسخرہ ہے، کل انہوں نے ہمارے پولیس اور سی ٹی ڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔