Time 08 جنوری ، 2023
پاکستان

پنجاب اسمبلی کا کل اجلاس: پی ٹی آئی اعتماد کا ووٹ لینے کی مشاورت کرکے پیچھے ہٹ گئی

اسپیکرنے اجلاس طلب کیا اور ایجنڈے میں اعتماد کا ووٹ لینا شامل ہی نہیں ہے، ن لیگ نے بھی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا: ذرائع— فوٹو: فائل
اسپیکرنے اجلاس طلب کیا اور ایجنڈے میں اعتماد کا ووٹ لینا شامل ہی نہیں ہے، ن لیگ نے بھی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا: ذرائع— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وزیراعلیٰ کے اعتماد کا ووٹ لینے کی مشاورت کرکے پیچھے ہٹ گئی اور کل ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں اعتماد کا ووٹ لینے شامل نہیں۔

تحریک انصاف نے 11جنوری سے پہلے اعتمادکا ووٹ لینے کی مشاورت کی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 9 جنوری کو اجلاس طلب کیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکرنے اجلاس طلب کیا اور ایجنڈے میں اعتماد کا ووٹ لینا شامل ہی نہیں ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف اعتماد کا ووٹ لینے کی مشاورت کرکے پیچھے ہٹ گئی۔

اس حوالے سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اعلان کیا کہ 11 جنوری تک اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو سپریم کورٹ جانے کو تیار ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں 11 جنوری کو وزیراعلیٰ پنجاب ڈی نوٹیفائی کیس سماعت کیلئے مقرر ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے کل کے اجلاس کیلئے تیاری کرلی ہے اور اسمبلی اجلاس سے قبل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا ہے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق کریں گے، ن لیگ اسمبلی میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ تمام ارکان صوبائی اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :