11 دسمبر ، 2012
باماکو…مالی کے وزیراعظم مودبیو دیارا کو فوج نے گرفتار کرلیا۔مالی کے وزیراعظم مودبیو یارا کے ایک ساتھی نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ مسلح افواج کے اہل کاروں نے وزیراعظم کو دارلحکومت ممباکو کے قریب اُن کے گھر سے گرفتارکرلیا ہے،ان کا کہناتھاکہ مسلح نقاب پوش سیکیورٹی اہل کاروں نے وزیراعظم پر تشدد کرتے ہوئے اُنہیں گھر سے نکال دیا،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم کی گرفتاری سابق فوجی رہ نما امادو سانو غو کی احکامات پر عمل میں آئی ہے۔ مالی کے وزیراعظم ملک کے شمالی علاقوں میں شدت پسندوں کے خاتمے کیلئے فوجی مداخلت کی حمایت بھی کرتے رہے ہیں۔