11 دسمبر ، 2012
باماکو…مالی میں فوج کے ہاتھوں گرفتار وزیراعظم مودیبو دیارا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ریاستی ٹی وی پر جاری بیان میں مودیبو دیارا نے اپنے اور اپنی حکومت کے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔اُس سے کچھ گھنٹوں پہلے ہی انہیں فوج نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ فرانس روانہ ہونے کی کوشش کررہے تھے۔مودیبو دیارا کو گرفتار کرنے والے فوج کے ترجمان باکارے ماریکو نے بتایا کہ ملک بحران میں ہے،یہ فوجی بغاوت نہیں ہے۔ملک میں صدر موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اداروں کے کام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے تھے اور ملکی مفاد میں کام نہیں کررہے تھے۔مالی میں فوج کی جانب سے عوامی نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی کے بعد مودیبو دیارا اس سال اپریل میں وزیراعظم بنے تھے۔