19 جنوری ، 2023
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عام انتخابات مردم شماری کے چار ماہ بعد اکتوبر میں ہی ہوں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ محسن نقوی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے سب سے بہتر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت اسمبلیوں کو مختص مدت پوری کرنی چاہیے، ملک کی موجودہ صورتحال گزشتہ چاربرس کی کارکردگی کا نتیجہ ہے، پنجاب اسمبلی کے الیکشن کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، نگران سیٹ اپ پالیسی فیصلے نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کا کہتا ہےتو ہم تیار ہیں، آدھے ملک میں پرانی مردم شماری پر الیکشن پیچیدگیاں پیداکرے گا۔