Time 23 جنوری ، 2023
پاکستان

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کی فہرست تیارکرلی گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کی تشکیل کے لیے ناموں کی فہرست تیارکرلی گئی ہے، صوبے میں مالی مشکلات کے باعث کابینہ کی تعداد 10 ارکان سے کم رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ایک خاتون کو بھی کابینہ کا حصہ بنائے جانےکا امکان ہے۔

نگران کابینہ سے متعلق وزیراعلیٰ اعظم خان کی گورنر اور دیگر شخصیات سے مشاورت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں وزراء کی تعداد 10 سےکم ہوگی جس میں ایک خاتون کو بھی نگران صوبائی کابینہ کا حصہ بنائے جانےکا بھی امکان ہے، مختلف شعبوں میں ماہر افرادکو نگران کابینہ میں شامل کیا جائےگا جب کہ خزانہ، صحت اور تعلیم کے نگران وزراء اپنے شعبوں کے ماہر ہوں گے۔

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کا کہنا ہےکہ نگران کابینہ کے حوالے سے مشاورت کر رہا ہوں، نگران کابینہ میں وزراء کی تعداد کم رکھی جائےگی کیونکہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے اور میں نہیں چاہتا کہ خزانے پر زیادہ بوجھ پڑے۔

مزید خبریں :