پاکستان
Time 28 جنوری ، 2023

پنجاب میں انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

گورنر پنجاب نے اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کی اور انتخابات تاریخ مقرر نہیں کی: درخواست میں مؤقف— فوٹو:فائل
گورنر پنجاب نے اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کی اور انتخابات تاریخ مقرر نہیں کی: درخواست میں مؤقف— فوٹو:فائل

پنجاب میں انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے درخواست دائر کی جس میں گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نے اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کی اور انتخابات تاریخ مقرر نہیں کی، الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنا آئینی اسکیم کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن 30 جنوری کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

مزید خبریں :