پاکستان
Time 02 فروری ، 2023

تاندہ ڈیم واقعہ، لاپتا آخری بچے کی تلاش پانچویں روز بھی جاری

تاندہ ڈیم واقعے میں لاپتا  آخری بچے حمزہ کی تلاش کیلئے پانچویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے — فوٹو: فائل
تاندہ ڈیم واقعے میں لاپتا  آخری بچے حمزہ کی تلاش کیلئے پانچویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے — فوٹو: فائل

تاندہ ڈیم واقعہ میں لاپتا آخری بچے حمزہ کی تلاش کیلئے پانچویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تاندہ ڈیم آکر کشتی کی سیر کو جانے والے بچوں میں سے لاپتا  حمزہ سات بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

یاد رہے کہ پکنک منانے کی غرض سے آنے والے بچے کشتی الٹنے سے کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں ڈوب گئے تھے، واقعے میں 50 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد کو زندہ بچالیا گیا تھا۔

حادثے کا شکار مقامی مدرسے کے 8 سے 14 سال کے بچے چھٹی کے دن پکنک منانے کیلئے  کشتی میں سوار ہوکر ڈیم کی دوسری طرف جانا چاہتے تھے۔

مزید خبریں :