کھیل
Time 03 فروری ، 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پی ایس ایل 8 کیلئے کونسے اہداف طے کر لیے؟

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ کے روشن ستاروں نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن (پی ایس ایل 8) کیلئے  اہداف طے کر لیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈ کاسٹ میں پاکستان کے ستاروں نے کھل کر اپنے اہداف شائقین کو بتادیے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ انہیں پریشر میں کھیلنا، سیکھنا ہے اور فیصلہ سازی میں اچھا ہونا ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر ا‏عظم نے کہا کہ وہاب ریاض کبھی کبھارجوش میں بولنگ ادھراُدھر کر جاتے ہیں، وہاب ریاض کو ڈوز دینا پڑے گا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پی ایس ایل نے کھلاڑیوں کو کیمرہ اور کراؤڈ کے دباؤ میں کھیلنا سکھایا ہے۔

واضح رہے کہ شیڈول کے تحت پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :