Time 11 فروری ، 2023
کھیل

شاہین آفریدی کی انشا کے ہمراہ نکاح کے ایونٹ کی ویڈیو منظرِ عام پر

قومی کرکٹر شاہین آفریدی کے نکاح کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں ایونٹ کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔

ویڈیو فوٹوگرافر فراز مرزا کی جانب سے جاری کی گئی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

ویڈیو میں نکاح کی پُروقار تقریب میں شرکت کے لیے آئے مہمانوں سے شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کو ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کا نکاح رواں ماہ کراچی کی ایک مقامی مسجد میں ہوا تھاجس کے بعد ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کرکٹرز سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اس سے قبل کرکٹر کے نکاح کی تقریب سے قبل مہندی کے سیٹ اپ کی ویڈیو جاری کی تھی۔

شاہین کی مہندی کی تقریب رواں ماہ کے آغاز پر 2 تاریخ کو کراچی میں ہوئی جب کہ نکاح 3 فروری کو ہوا۔

مزید خبریں :