Geo News
Geo News

Time 13 فروری ، 2023
کھیل

ویڈیو: رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے پی ایس ایل 8 کا آغاز

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوگیا، ایونٹ کا نغمہ گانے والے معروف گلوکاروں عاصم اظہر، شائے گِل ، فارس شفیع نے شاندار پرفارمنس دی، ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نےبھی آواز کا جادو جگا کر شائقین کے دل موہ لیے، تقریب کےآخر میں دلکش آتش بازی نے ماحول چکاچوند کردیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا ، ترانہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے پڑھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے ساتھ اسٹیج پر آئے، اس موقع پر لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے اونرز بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

نجم سیٹھی کے خطاب کے بعد ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے پرفارمنس پیش کی۔

تقریب میں مقامی فنکاروں نے ڈانس پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا جوش و خروش بڑھا دیا۔

عاصم اظہر، شائے گل اورفارس شفیع نے پی ایس ایل کا اینتھم پیش کیا، ایچ بی ایل پی ایس ایل ایٹ کے مرکزی اسپانسرکے سی ای او محمد اورنگ زیب نے مختصر خطاب کیا۔

تقریب کے آخر میں دلکش آتش بازی نے ماحول چکاچوند کردیا، پورا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم رنگ ونو ر میں نہا گیا۔

مزید خبریں :