13 فروری ، 2023
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے وہ ناقابل بیان ہے، بلوچستان کے لوگوں کو حق مانگنے پر غدار کہا جاتا ہے، سی پیک اور ریکوڈک پر ہمیں کچھ نہیں مل رہا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں اسلم بھوتانی کا کہنا تھاکہ ہمیں سی پیک نہیں چاہیےکیونکہ ریکوڈک پر جس نے فائدہ لینا تھا وہ لے گیا ہماری گیس ختم کردی گئی مگر بلوچستان کو کیا دیا گیا؟ میں اس ایوان کا منتخب نمائندہ ہوں مگر ہمارے ہاتھ کھڑے کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے ناقابل بیان ہے، بلوچستان کے لوگوں کو حق مانگنے پر غدار کہا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ سی پیک اور ریکوڈک پر ہمیں کچھ نہیں مل رہا، ہمیں سی پیک کے نام پر ذلیل کیا جارہا ہے۔
سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بحث ہورہی ہے وزیر داخلہ ایوان میں ہونے چاہئیں تاکہ وہ جواب دے سکیں۔
سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا اور سابقہ فاٹا میں دہشت گردوں کا راج ہے، احسان اللہ احسان کس طرح گیا؟ کس طرح بنوں جیل توڑی گئی، علی وزیر کے تمام کیسز ختم ہو گئے لیکن جیل کے اندر ہیں۔
بعدازاں اسپیکر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل شام 4 بجے تک ملتوی کردیا۔