نہار منہ اس مشروب کو پینے کے فائدے جان لیں

امریکا کے کلیو لینڈ کلینک نے یہ فوائد بتائے / فائل فوٹو
امریکا کے کلیو لینڈ کلینک نے یہ فوائد بتائے / فائل فوٹو

کیا آپ کو معلوم ہے کہ روزمرہ کے معمولات میں معمولی تبدیلیوں سے بھی صحت پر منفی یا مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ نہار منہ پانی میں لیموں کو ملا کر پیتے ہیں تو اس سے صحت پر حیران کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

امریکا کے کلیو لینڈ کلینک کی جانب سے چند وجوہات بتائی گئی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ نہار منہ اس مشروب کا استعمال کتنا فائدہ مند ہے۔

نظام ہاضمہ کے لیے مفید

تیزابی سیال جسم کے اندر غذا کو گھلانے میں مدد فراہم کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے معدے میں تیزاب کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

لیموں میں موجود تیزابیت معدے میں تیزاب کی سطح میں اضافے کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے، جس میں عمر بڑھنے سے کمی آنے لگتی ہے۔

پانی کی کمی سے بچائے

دنیابھر میں بیشتر افراد روزانہ مناسب مقدار میں پانی نہیں پیتے۔

یہی وجہ ہے کہ نہار منہ لیموں ملے پانی کا استعمال دن کے اچھے آغاز کے لیے اہم ہے۔

جسمانی وزن میں کمی

اس مشروب کا استعمال جسمانی وزن میں کمی میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے۔

نہار منہ اس مشروب کا استعمال عادت بنانے سے بتدریج جسمانی وزن میں کمی آ سکتی ہے۔

وٹامن سی کا حصول

آدھے لیموں کا عرق پانی میں ملا کر پینے سے جسم کو کافی مقدار وٹامن سی ملتا ہے۔

وٹامن سی ہمارے خلیات کی صحت کے لیے اہم ہوتا ہے جبکہ موسمی نزلہ زکام سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

پوٹاشیم کی سطح میں اضافہ

ہمارے جسم کے لیے پوٹاشیم بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ یہ اعصاب اور مسلز کے درمیان رابطوں کے لیے ضروری ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول میں بھی رکھتا ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

لیموں میں پوٹاشیم کی مناسب مقدار ہوتی ہے اور نہار منہ لیموں کو پانی میں ملا کر پینا اس کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔

گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرے

یہ مشروب گردوں کی تکلیف دہ پتھری سے تحفظ فراہم کرنے میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود citric acid ہے۔

ویسے بھی جسم میں پانی کی کمی بھی گردوں میں پتھری کی بڑی وجہ ہوتی ہے اور نہار منہ اس مشروب کو پینے سے جسم میں پانی کی کمی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تکسیدی تناؤ کی روک تھام

لیموں میں phytonutrients نامی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جسم کو مختلف امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

یہ مرکبات اینٹی آکسائیڈنٹ خصوصیات سے لیس ہوتے ہیں جس سے خلیات کو تکسیدی تناؤ سے ہونے والے نقصان سے بچانا ممکن ہوتا ہے۔

مزید خبریں :