Time 01 مارچ ، 2023
کاروبار

آئی ایم ایف کے دباؤ پر صنعتوں کو سستی بجلی کی سہولت واپس لے لی گئی

حکومت نے آج سے زیرو ریٹڈ انڈسٹری کے لیے 19 روپے 99 پیسے فی کلو واٹ کی سہولت ختم کر دی۔ فوٹو فائل
حکومت نے آج سے زیرو ریٹڈ انڈسٹری کے لیے 19 روپے 99 پیسے فی کلو واٹ کی سہولت ختم کر دی۔ فوٹو فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ  پر برآمدی صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی سہولت واپس لے لی گئی۔

حکومت نے آج سے زیرو ریٹڈ انڈسٹری کے لیے 19 روپے 99 پیسے فی کلو واٹ کی سہولت ختم کر دی۔

وزارت توانائی کی جانب سے صنعتوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سستی بجلی کی سہولت ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل اور چمڑے کی صنعتوں کو حاصل تھی۔

چیئرمین لومز اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ زیڈ آر آئی ٹیرف کا خاتمہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے مایوس کن ہے، پاور لومز انڈسٹری مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی۔

مزید خبریں :