Time 06 مارچ ، 2023
پاکستان

لاہور : 12 سالہ بچے نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کر لی

حقائق جاننے کے لیے لاش کو فارنزک کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں__فوٹو: فائل
حقائق جاننے کے لیے لاش کو فارنزک کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں__فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 12 سالہ بچے نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق رائیونڈ سندر روڈ کے قریب 12 سالہ بچے عتیق نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہو کر پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ حقائق جاننے کے لیے لاش کو فارنزک کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :