Time 06 مارچ ، 2023
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کے جج کی عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت

جسٹس مزمل اختر نے درخواست دوسرے بینچ کے سامنے لگانے کی سفارش کی ہے اور فائنل چیف جسٹس کو بھجوادی/ فائل فوٹو
جسٹس مزمل اختر نے درخواست دوسرے بینچ کے سامنے لگانے کی سفارش کی ہے اور فائنل چیف جسٹس کو بھجوادی/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ کے منتظمین نے مارچ کی اجازت نہ دیے جانے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس مزمل اختر شبیر نے سماعت سے معذرت کرلی۔

جسٹس مزمل اختر نے درخواست دوسرے بینچ کے سامنے لگانے کی سفارش کی ہے اور فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔

مزید خبریں :