پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملاجلا رجحان

100 انڈیکس 24 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 358 پر بند ہوا ہے— فوٹو: فائل
100 انڈیکس 24 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 358 پر بند ہوا ہے— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملاجلا رجحان رہا۔ 

100 انڈیکس 24 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 358 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 287 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 41 ہزار 621 رہی، بازار میں آج 16 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے سودے 6 ارب 33 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 9 ارب روپے بڑھی ہے۔ کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ہزار 345 ارب روپے ہے۔ 

علاوہ ازیں خواتین کے عالمی دن پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب منعقد کی گئی۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خواتین نے روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

چیئرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ملکی معیشت تیزی سے ترقی نہیں کرسکتی،620 خواتین مختلف کمپنیز کی ڈائریکٹرز ہیں، ڈیجیٹل دور ہے خواتین گھر پر رہ کر  بھی بااختیار ہوسکتی ہیں۔

مزید خبریں :