کھیل
Time 14 مارچ ، 2023

’مست ہوا برباد ہوا ‘ ، حارث رؤف کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل

لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 13 مارچ کو قلندرز سٹی میں ہونے والے جشن کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جارہی ہیں/ اسکرین گریب
لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 13 مارچ کو قلندرز سٹی میں ہونے والے جشن کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جارہی ہیں/ اسکرین گریب

ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) 8 کی ٹیم لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس  پر 13 مارچ کو قلندرز سٹی میں ہونے والے جشن کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جارہی ہیں، ان ہی میں سے ایک ویڈیو میں حارث رؤف کو اسرار شاہ کے گانے ’مست ہوا ، برباد ہوا ‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں حارث کے ساتھ راشد خان، فخر زمان اور ثمین رانا بھی موجود ہیں، اس دوران گلوکار کے گانا گاتے وقت راشد نے مائیک حارث رؤف کو تھما دیا جس کے بعد حارث نے اس بار بنا شرمائے مائیک پر گانا گاکر سب کو محظوظ کیا۔

   واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  گلوکار  کی جانب سے حارث  رؤف کو اسی گانے پر ساتھ دینے کیلئے اسٹیج پر دعوت دی گئی تھی لیکن حارث نے ہنستے ہوئے گانے سے گریز کیا تھا۔

مزید خبریں :