کھیل
Time 14 مارچ ، 2023

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کو کلین سوئپ کردیا

میرپور میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو 16 رنز سے ہرا دیا— فوٹو: سوشل میڈیا
میرپور میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو 16 رنز سے ہرا دیا— فوٹو: سوشل میڈیا

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے  ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

میرپور میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو 16 رنز سے ہرا دیا۔ 

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹ پر 158رنز بنائے، لٹن داس 73 رنز بناکر نمایاں رہے۔

159 رنزکے تعاقب میں انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں 150 رنز بناسکی، ڈیوڈ ملان 53 اور  جوز بٹلر نے 40 رنزبنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2، تنویر اسلام ، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 6 وکٹوں اور دوسرا 4 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔ اس سے قبل 3 میچز کی ون ڈے سیریز انگلینڈ نے 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

مزید خبریں :