Time 14 مارچ ، 2023
پاکستان

عمران خان ہمت سے چارپائی کے نیچے چھپ کر بیٹھے اور وہیں پر ڈٹے ہوئے ہیں: مریم کا طنز

مریم نواز بدتمیز اور بے ادب نہیں لیکن نواز شریف نے انہیں جابر حکمران کے سامنے کلمۂ حق کہنا سکھایا ہے: لیگی چیف آرگنائزر کا ثاقب نثار کو جواب— فوٹو: پی ایم ایل این
مریم نواز بدتمیز اور بے ادب نہیں لیکن نواز شریف نے انہیں جابر حکمران کے سامنے کلمۂ حق کہنا سکھایا ہے: لیگی چیف آرگنائزر کا ثاقب نثار کو جواب— فوٹو: پی ایم ایل این

مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر طنز کیے ہیں۔

شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ پوری قوم ہمت سے کھڑی ہے اور عمران خان ہمت سے چارپائی کے نیچے چھپ کر بیٹھے ہیں، وہیں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پولیس کے پہنچنے پر عمران خان بلٹ پروف کمرے میں چھپ گئے، عدالت بلاتی ہے تو پلاسٹر والی ٹانگ آگے کردیتے ہیں، خود کو بزرگ اور معذور بتاتے ہیں، کل توشہ خانہ میں عدالت نے بلایا کہا میں نہیں آسکتا جان کو خطرہ ہے، اسی شام ریلی کے لیے نکلا یہ کیسا خطرہ ہے جان کا؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان تم کتنی ماؤں کی گودیں اجاڑو گے؟ ظلِ شاہ جاتے جاتے پوری قوم کو تمھارا مکروہ چہرہ دکھا گیا، اب کوئی ماں اپنا بیٹا اس کیلئے شہید کرانے کو تیار نہیں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے لیگی چیف آرگنائزر کا کہنا تھاکہ مریم نواز بدتمیز اور بے ادب نہیں لیکن نواز شریف نے انہیں جابر حکمران کے سامنے کلمۂ حق کہنا سکھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک نواز شریف کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا جب تک ترازو کے دونوں پلڑے برابر نہیں ہوں گے، تب تک الیکشن نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں :