Time 15 مارچ ، 2023
پاکستان

ماڑی پور میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30بور پستول اور ایک عدد 9ایم ایم پستو ل بمعہ ایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیا: ترجمان سندھ رینجرز/ فوٹوفائل
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30بور پستول اور ایک عدد 9ایم ایم پستو ل بمعہ ایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیا: ترجمان سندھ رینجرز/ فوٹوفائل

پاکستان رینجرز سندھ اورپو لیس نے ماڑی پور روڈ پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے  ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

 پاکستان رینجرز سندھ ترجمان کے مطابق  ماڑی پور روڈ سے ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث3 ملزمان محمد انور بنگالی، محمد سمیر عرف ریا ض اور عرفان بنگا لی کو کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30بور پستول اور ایک عدد 9ایم ایم پستو ل بمعہ ایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں ماڑی پور روڈ، شنواری ہو ٹل، گُل بائی، آئی سی آئی پُل اور فشری میں شہریوں سے مو با ئل فونز، نقدی اور موٹر سا ئیکل چھیننے کی 60سے زائد وارداتوں میں ملو ث ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ڈکیتی، اسٹر یٹ کرائم اور مزاحمت پر متعدد افراد کو گولیاں مار کر زخمی کر نے کا اعتراف کیا ہے،  ملزمان اس سے پہلے کئی بار جیل جا چکے ہیں۔

 سندھ رینجرز کے ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمو نیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :