Time 18 مارچ ، 2023
پاکستان

عمران خان کا گھر پر سرچ آپریشن اور عملے پر تشدد کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

بشریٰ بی بی گھر پر اکیلی تھیں جو کہ مکمل طور پرغیرسیاسی خاتون ہیں، یہ چادر اور چاردیواری کی حرمت کے اسلامی اصول کی خلاف ورزی ہے: سابق وزیراعظم— فوٹو: فائل
 بشریٰ بی بی گھر پر اکیلی تھیں جو کہ مکمل طور پرغیرسیاسی خاتون ہیں، یہ چادر اور چاردیواری کی حرمت کے اسلامی اصول کی خلاف ورزی ہے: سابق وزیراعظم— فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم عمران خان  نے گھر  پر سرچ آپریشن اور  عملے پر تشدد کا معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھاکہ آج میرےگھرپرحملہ سب سے پہلے توہین عدالت تھا، ہم نےاتفاق کیا تھا سرچ وارنٹ کیلئے ایس پی ہمارےایک فرد سے رابطے میں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کس قانون کے تحت گیٹ توڑا، درخت اکھاڑ پھینکے، کس قانون کے تحت وہ گھر میں بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوکر گھسے؟ یہ سب اس وقت کیا گیا جب میں اسلام آباد عدالت میں پیشی کیلئے روانہ ہوا۔

ان کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی گھر پر اکیلی تھیں جو کہ مکمل طور پرغیرسیاسی خاتون ہیں، یہ چادر اور چاردیواری کی حرمت کے اسلامی اصول کی خلاف ورزی ہے، میں اس توہین کے معاملے، گھر کے تقدس کی پامالی اور گھریلو عملے پر تشدد کا معاملہ عدالت لےجا رہا ہوں۔

مزید خبریں :