'یہ سیاسی کارکن نہیں دہشتگرد ہیں'، مریم نے زمان پارک آپریشن کی ویڈیو شیئرکردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر  اور چیف آرگنائرز  مریم نواز  نے سوشل میڈیا پر زمان پارک میں پولیس کے آپریشن کی ویڈیو شیئر کردی۔

ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ یہ سیاسی کارکن نہیں، تربیت یافتہ دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے بھرتی شدہ شرپسند ہیں، ویڈیوز کو قریب سے دیکھ کر حقیقت کو نظر انداز کرنا مشکل ہے۔

مریم نواز نےکہا کہ یہ وہ دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے شرپسند ہیں جن کی عمران خان ہمیشہ حمایت کرتے رہے۔

مریم نواز نے مزیدکہا کہ ثبوت خود بولتا ہے، اس سے پہلےکہ بہت دیر ہوجائے ریاست کو کارروائی کرنی چاہیے۔

مزید خبریں :