سنجے دت اور دیپیکا پڈوکون شاہ رخ کی نئی فلم کا حصہ بن گئے، فلم کب ریلیز ہوگی؟

سنجے دت کا کردار بڑا اور اہم ہوگا، وہ شاہ رخ کے ہمراہ 4 سے 5 دن کی شوٹنگ کریں گے—فوٹو: فائل
سنجے دت کا کردار بڑا اور اہم ہوگا، وہ شاہ رخ کے ہمراہ 4 سے 5 دن کی شوٹنگ کریں گے—فوٹو: فائل

بالی وڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان، سنجے دت اور دیپیکا پڈوکون جلد ایک ہی فلم میں دکھائی دیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' میں دیپیکا اور سنجے دت کا مختصر رول ہوگا، دیپیکا فلم کی ٹیم کے ساتھ 27 اور 28 مارچ کو شوٹنگ کریں گی۔

اس کے برعکس سنجے دت کا کردار بڑا اور اہم ہوگا، وہ شاہ رخ کے ہمراہ 4 سے 5 دن کی شوٹنگ کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان اور سنجے دت نے کبھی بھی ایک ساتھ مکمل فلم نہیں کی۔

دونوں 'را  ون' اور 'اوم شانتی اوم' میں ایک ساتھ اسکرین پر نظر تو آئے لیکن بہت ہی کم وقت کے لیے، بتایا جارہا ہے کہ فلم کی عکسبندی 10 اپریل تک مکمل ہوجائے گی۔

فلم کو اس سے قبل 2 جون کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن اب شاہ رخ خان کی 'جوان' ستمبر یا دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :