22 مارچ ، 2023
مسجد نبوی میں یکم تا 19رمضان ریاض الجنہ میں نماز کیلئے نئے پرمٹ شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ کے مطابق یکم رمضان سے ریاض الجنہ میں داخلے کا نیا شیڈول بنایا گیا ہے، ریاض الجنہ کیلئے زائرین گیٹ37 کےسامنےجنوبی صحن سےداخل ہوں گے۔
نئے شیڈول کے مطابق مرد ریاض الجنہ میں داخلے کیلئے رات ڈھائی بجے سے فجرکی نماز، دن ساڑھے 11 سےعشاء تک کے پابند ہوں گے۔
انتظامیہ کے مطابق خواتین نماز فجر سے دن 11 بجے تک اور رات11 سے 2 بجےتک ریاض الجنہ میں جاسکیں گی۔