26 مارچ ، 2023
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے عمران خان پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا کہنے والا آج کہہ رہا ہےکہ مجھے جیل سے بچاؤ۔
ناظم آباد کراچی میں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی الیکشن سے فرار نہیں چاہتی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملیر اور ملتان میں بھی عمران خان کو ہرایا، لیاری میں پی ٹی آئی کا ایم پی اے بلدیاتی انتخاب میں ہارا۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بلڈ پروف برقعہ ایجاد کیا ہے ، آج سے کچھ دن پہلے جو لیڈر جیل بھرو تحریک کا کہہ رہا تھا آج کارکنوں سے کہہ رہا ہے مجھے جیل سے بچاؤ۔