28 مارچ ، 2023
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کئی ریکارڈز اپنے نام کرچکی ہے اور فلم کی ریلیز کے بعد سے ہی اداکار سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر کافی متحرک ہیں۔
تاہم اب حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہ رخ نے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس کے تحت شاہ رخ خان نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالوں کو لائیو جواب دیے۔
اسی ویڈیو میں ایک خاتون جو ٹک ٹاک پر ڈانس کے سبب کافی مشہور ہیں، ان کا کلپ دکھایا گیا جو پٹھان کے گانے 'جھومے جو پٹھان' پر ڈانس کررہی ہیں۔
ادھیڑ عمر خاتون کی ڈانس ویڈیو پر شاہ رخ خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے آپ کو پہلے ڈانس کرتے دیکھا ہوتا تو شاید ہم دیپیکا کی جگہ آپ کو ڈانس کرنے کو کہتے اور مجھے یقین ہے کہ وہ برا نہیں مانتیں۔
شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ واقعی دل کو چھو لینے والا اچھا ڈانس کیا گیا ہے۔