چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کےجج کے برابر ہوگئیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی ملازمت کے قواعد وضوابط سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دیےگئے۔

وزارت قانون و انصاف کی منظوری سے نوٹیفکیشن  جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کےجج کے برابر ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے تحت  چیئرمین نیب کو 17 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ، سرکاری رہائش گاہ اور 2 گاڑیاں ملیں گی، چیئرمین نیب اسلام آباد میں دو کنال کا پلاٹ حاصل کرنےکے مجاز ہوں گے، چیئرمین نیب کو 2 ہزار یونٹس بجلی اور 600 لیٹر کا ماہانہ پیٹرول بھی فراہم کیا جائےگا۔

چیئرمین نیب ایک حساس پوزیشن کے ساتھ اہم ترین ذمہ داریاں سر انجام دینےکے پابند ہیں۔

چیئرمین نیب نذیر احمد نے 6 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

مزید خبریں :