Time 31 مارچ ، 2023
پاکستان

ایک بہت بڑا آئینی مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے: وزیر قانون

جسٹس مندوخیل نے بھی معذرت کرلی، امید تھی کہ چیف جسٹس گھر کے بڑے والا کردار ادا کریں گے: اعظم نذیر تارڑ— فوٹو: فائل
جسٹس مندوخیل نے بھی معذرت کرلی، امید تھی کہ چیف جسٹس گھر کے بڑے والا کردار ادا کریں گے: اعظم نذیر تارڑ— فوٹو: فائل

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عدالتی کارروائی سب کے سامنے ہے، وہ 9 رکنی بینچ بھی 5 رکنی بینچ میں تبدیل ہوا، پہلے والا فیصلہ 4/3 سے آیا اور ثابت ہوا کہ خارج ہوچکا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 184/3 کے اختیارات کے حوالے سے جو صورتحال ہے سب کے سامنے ہے، صبح چار  رکنی بینچ بیٹھا اس میں بھی جسٹس مندوخیل نے معذرت کرلی، امید تھی کہ چیف جسٹس گھر کے بڑے والا کردار ادا کریں گے۔

وزیر قانون نے کہا کہ تین رکنی بینچ نے جب سماعت شروع کی تو یہی نکتہ بار کونسل کے عہدیداران نے رکھا، ایک بہت بڑا آئینی مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :