پاکستان
21 دسمبر ، 2012

شمالی وزیرستان: میر علی میں ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان: میر علی میں ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک

میر علی … شمالی وزیرستان میں ایک گھر پر جاسوس طیارے سے 2 میزائل داغے گئے، حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں کیاگیا، جہاں آسو خیل میں ایک گھر پر جاسوس طیاروں سے 2 میزائل داغے گئے۔ میزائل حملے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، حملے کے بعد بھی علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔

مزید خبریں :