Time 13 اپریل ، 2023
پاکستان

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں کمی یا توسیع کے سوال پر وزیر قانون کا اظہار لاعلمی

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں کمی یا توسیع کے سوال پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جیو نیوز سے گفتگو کی، اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان کی مدت ملازمت میں کمی یا توسیع ہو رہی ہے؟

وزیر قانون نے جواب دیا کہ ’آپ سے ہی سن رہا ہوں میں۔‘

وزیر قانون سے سوال کیا گیا کہ نوٹسز جس طرح جاری کیے قاسم سوری کی طرح سست روی سےکیس چلے گا یا جلدی ہوجائے گا؟

اس پر وزیر قانون نے جواب دیا کہ ’کچھ اندازہ نہیں ہم ویسے ہی سمجھتے ہیں اس کی ضرورت نہیں، ابھی تو بل نہیں بنا تو بینچ کہاں سے بیٹھ گیا؟ ‘

مزید خبریں :