کھیل
Time 16 اپریل ، 2023

سنچری کے بعد کا جشن اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کرنیوالوں کیلئے تھا؟ بابر اعظم سے سوال

پاکستان کے کپتان بابر  اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہفتے کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی تیسری سنچری اسکور کی۔

بابر نے 58 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، 28 سالہ کپتان نے اپنی شاندار اننگز کے دوران تین چھکے اور 11 چوکے لگائے۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اننگز کی آخری گیند پر سنچری بنائی تو ان کی جانب سے کی جانے والی خاص سیلیبریشن کو سب نے نوٹ کیا۔

میچ کے بعد زینب عباس نے بابر سے انٹرویو کے دوران اسی حوالے سے سوال کیا اور پوچھا کہ کیا جشن منانے کا مقصد ان ناقدین کو جواب دینا تھا جو ٹی ٹوئنٹی میں آپ کے اسٹرائیک ریٹ پر سوالات اٹھاتے ہیں؟

بابر اعظم نے ہنستے ہوئے جواب دیا 'بالکل، یہ کہہ سکتے ہیں'۔

ساتھ ہی بابر اعظم نے کہا 'میں اس قسم کی چیزوں کو اپنے ذہن میں نہیں رکھتا، میں صورتحال کے مطابق کھیلتا ہوں اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق اننگز کو ترتیب دیتا ہوں'۔

مزید خبریں :