کھیل
Time 16 اپریل ، 2023

بابراعظم اچھے کھلاڑی کے ساتھ بہترین کپتان بھی ہیں: حارث رؤف

وکٹ حاصل کرنے سے زیادہ کوشش ہوتی ہے ڈاٹ بالز کروں اور پھر تیسرا اوور میں وکٹ لینے کی کوشش کی اور کامیاب ہوا: فاسٹ بولر حارث رؤف/ فائل فوٹو
وکٹ حاصل کرنے سے زیادہ کوشش ہوتی ہے ڈاٹ بالز کروں اور پھر تیسرا اوور میں وکٹ لینے کی کوشش کی اور کامیاب ہوا: فاسٹ بولر حارث رؤف/ فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر  حارث رؤف نے کہا ہےکہ میں نے اپنی انٹرنیشنل کرکٹ بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلی، بابر اعظم اچھے کھلاڑی کے ساتھ بہترین کپتان ہیں اور فیلڈ میں بھی بابر اعظم ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی کے بعد جیو سےگفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا  تھا کہ میچ جیتنے پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، بطور ٹیم بیک ٹو بیک میچ جیتنا کافی اچھی بات ہے۔

فاسٹ بولر  نے کہا کہ سب سے پہلے وکٹ کو ریڈ کیا اور سلو بال کرنے کی کوشش کی، وکٹ حاصل کرنے سے زیادہ کوشش ہوتی ہے ڈاٹ بالز کروں اور پھر تیسرا اوور کرنے آیا تو وکٹ لینے میں کامیاب ہوا۔

حارث رؤف کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت بابراعظم کی بیٹنگ کو سب انجوائے کرتے ہیں، جس طرح بیک ٹو بیک وکٹیں گری تو بابراعظم نے مومینٹم برقرار  رکھا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ میں نے اپنی انٹرنیشنل کرکٹ بابراعظم کی کپتانی میں کھیلی، بابر اعظم اچھے کھلاڑی کے ساتھ بہترین کپتان ہیں، فیلڈ میں بھی بابراعظم ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں، کوشش یہی ہےکہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

مزید خبریں :