Time 20 اپریل ، 2023
پاکستان

پی ڈی ایم سے رابطہ نہیں چاہتے، چاہتے ہیں معاملات عدالت کے سامنے ہوں: فواد چوہدری

ہم چاہتے ہیں معاملات اب عدالت کے سامنے ہوں، کوئی بھی کام سپریم کورٹ کے بغیر نہیں ہو گا: فواد چوہدری/ فوٹو: فائل
ہم چاہتے ہیں معاملات اب عدالت کے سامنے ہوں، کوئی بھی کام سپریم کورٹ کے بغیر نہیں ہو گا: فواد چوہدری/ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، تاہم پی ڈی ایم سے اب تک رابطہ نہیں ہوا، ویسے بھی چاہتے ہیں کہ ہم پی ڈی ایم سے رابطہ نہ کریں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان سے ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں معاملات اب عدالت کے سامنے ہوں، کوئی بھی کام سپریم کورٹ کے بغیر نہیں ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن آگے نہیں جا سکتے۔

مزید خبریں :