دنیا
Time 22 اپریل ، 2023

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو نمازعید کی ادائیگی سے روک دیا

لوگوں کو جامع مسجد پہنچنے سے روکنے کے لیے قابض بھارتی فورسز کی بھری نفری تعینات کی گئی تھی— فوٹو: کشمیر میڈیا سروس
لوگوں کو جامع مسجد پہنچنے سے روکنے کے لیے قابض بھارتی فورسز کی بھری نفری تعینات کی گئی تھی— فوٹو: کشمیر میڈیا سروس

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کو تاریخی جامع مسجد اور تمام مرکزی عیدگاہوں میں نمازعید کی ادائیگی سے روک دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی ریاستی دہشت گردی عید پر بھی نہ رُکی، قابض بھارتی انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کو تاریخی جامع مسجد سمیت  تمام مرکزی عیدگاہوں میں نمازعید ادا کرنے سے روک دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لوگوں کو جامع مسجد پہنچنے سے روکنے کے لیے قابض بھارتی فورسز کی بھری نفری تعینات کی گئی تھی، اسی طرح کے اقدامات وادی کشمیر اور جموں کے دیگر حصوں میں بھی کیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ قابض بھارت کی جارحیت کے خلاف کشمیریوں نے گو انڈیا گو بیک اور ہمیں چاہیے آزادی کے نعرے لگائے۔

انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے عید الفطر کی نماز صبح نو بجے ادا کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔

مزید خبریں :