دنیا
Time 26 اپریل ، 2023

طالبان نے کابل ائیرپورٹ پر بم حملے کے ماسٹر مائنڈ داعش رہنما کو ہلاک کر دیا

2021 میں کابل ائیرپورٹ حملے میں 170 شہری اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے/ فوٹو ای پی اے
2021 میں کابل ائیرپورٹ حملے میں 170 شہری اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے/ فوٹو ای پی اے

طالبان نے 2021  میں کابل ہوائی اڈے پر  ہونے والے  بم حملے میں ملوث داعش کے رہنما کو ہلاک کر دیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ  طالبان  نے داعش کے  اہم رہنماکو ہفتہ قبل ہلاک کردیا تھا تاہم رہنما کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرنے  میں وقت لگا۔

امریکی انتظامیہ کے مطابق  ہلاک ہونے والے داعش رہنما کا  نام بھی منظر  عام پر نہیں لایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والا داعش رہنما 2021 میں افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے پر ہونے والے بم حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

واضح رہے کہ 2021 میں کابل کے  ائیر پورٹ  پر بم دھماکے میں 170 شہری اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے ، یہ حملہ اس وقت کیا گیا تھا جب طالبان نےافغانستان  کا نظام سنبھال لیا تھا اور لوگ ملک چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کررہے تھے۔

مزید خبریں :