Time 28 اپریل ، 2023
پاکستان

ملتان: ساس کو قتل کرنےکے جرم میں دامادکو سزائے موت سنادی گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملتان میں ساس کو قتل کرنےکا جرم ثابت ہونے پر داماد کو عدالت نے سزائے موت سنا دی۔

پولیس کے مطابق خورشید دو سال قبل روٹھی بیوی کو منانے سسرال گیا تھا، جس پر ساس اور سسر نے بیٹی کو ساتھ بھیجنےسے انکار کردیا تھا۔

خورشید نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں اس کی ساس جاں بحق اور سسر زخمی ہوگیا تھا۔

واقعےکا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرکےکیس عدالت بھجوایا گیاجہاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکمل خان نے ملزم کو  جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنادیا۔

مزید خبریں :