22 فروری ، 2012
لاہور… لاہورکی ایڈیشنل اینڈسیشن کورٹ نے کھاڑک فیکٹری دھماکا کیس کے تینوں ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دیں۔ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے فیصلہ آنے سے پہلے ہی عدالت سے فرار ہو گئے۔ملتان روڈ کھاڑک کے رہائشی علاقے میں دوا ساز فیکٹری بوائلر پھٹنے سے گر گئی تھی۔ واقعے میں کئی افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ فیکٹری مالکان شیخ ظفراقبال، شیخ ظہیر اقبال اور شیخ زبیر اقبال نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عبوری ضمانتیں کرا رکھی تھیں۔ آج درخواست کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری نذیر نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلہ سنائے جانے سے پہلے ہی تینوں ملزم عدالت سے چلے گئے جس کے باعث انہیں گرفتار نہ کیا جا سکا۔