باجوہ نے ہمیں لال بتی کے پيچھے لگا رکھا تھا، مجھ سے 2 بار اسمبلیاں توڑنے کا کہا: عمران

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ہمیں لال بتی کے پیچھے لگا رکھا تھا کہ وہ الیکشن کروائيں گے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرحکومت عمل نہیں کرتی تو میں سڑکوں پر نکلوں گا، یہ پوری طرح سپریم کورٹ کی تقسیم کی کوشش کر رہے ہیں، جوڈیشری پر نمک پھینکا جا رہاہے تاکہ کہیں ایک نہ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے عمران خان کو کسی طرح اقتدار میں نہیں آنے دینا، عمران خان نہ آجائے اس لیے انہی چوروں کو مسلط کیا ہواہے، جن لوگوں نے ملک لوٹا باجوہ نے ان کو ملک پر مسلط کردیا۔

ان کا کہنا تھاکہ  روس جانے سے پہلے جنرل (ر) باجوہ سے   پوچھا جانا چاہیے یا نہیں؟ اس نے کہا ضرورجانا چاہیے پھربعد میں روس کی مذمت کے باجوہ اپنی توسیع کیلئے امریکیوں سے لابنگ کر رہے تھے۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ قمر جاوید باجوہ نے ہمیں لال بتی کے پیچھے لگادیا کہ میں الیکشن کراتاہوں، اس نے مجھ سے دوبار اسمبلیاں توڑنے کا کہا، اب ہر کوئی الیکشن سے بھاگ رہاہے، قمر باجوہ نے انتخابات کے معاملے پر ہم سے جھوٹ بولا، مجھے اسمبلیاں توڑنے کا کوئی افسوس نہیں، میں نے اپنے ارکان اسمبلی کو استعفے دینے پر رضامند کیا، انسان غلطیوں سے سیکھتاہے میں بہت جلد سیکھ گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ توسیع کے بعد قمر جاوید باجوہ بالکل بدل گیا اسے ن لیگ سے عشق ہوگیا تھا، اس نے ن لیگ والوں کے کیس رکوادیے تھے، نیب کو باجوہ کنٹرول کر رہا تھا، آئین کے مطابق اسمبلیاں توڑنے کے 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں، یہ جان کراسمبلیاں توڑیں، سپریم کورٹ کے تمام ججز سے سوال ہے کہ ہم الیکشن کیوں نہیں کرارہے؟ ہمیں مشرف کے دور سے آئی ایس آئی نے بتایا کہ ان لوگوں نے کتنی لوٹ مار کی ہے۔

مزید خبریں :