ویڈیو: بلاول نے بھارتی صحافی کو دو ٹوک جواب دے کر خاموش کرا دیا

سرحد پار دہشت گردی کے بھارتی الزام پر بلاول بھٹو زرداری نے صحافی کو دو ٹوک جواب دے کر خاموش کرا دیا۔

 بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ کل بھوشن جادھو  بھارتی نیوی کمانڈر اور ریاستی ایکٹر تھا، وہ پاکستان میں کیا کر رہا تھا؟ اگر وہ بھارتی نہیں تو بھارتی حکومت اس کا دفاع کیوں کر رہی ہے؟

وزیر خارجہ بلاول نے بھارتی میزبان سے کہا کہ پاکستان تو ممبئی حملے کا عدالتی ٹرائل کر رہا ہے ، مگر بھارت سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ملزمان کو بَری کر چکا ہے ، جس میں پاکستانی شہید ہوئے ۔

بلاول نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں انجماد پانچ اگست 2019ء کو کشمیر پر بھارت کے یک طرفہ اقدام سے آیا ، بھارت میں جب بھی الیکشن ہوں، وہ دہشت گردی کے کسی واقعے کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرتا ہے ، جب کہ پاکستانی الیکشنز میں بھارت دشمنی کا کوئی کردار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابل پر قبضے کے بعد اب پاکستان اور افغانستان دہشت گردوں کا پہلا نشانہ ہیں  مگر یہ آخری نشانہ نہیں ہوں گے ، ماضی میں جو کچھ بھی ہوا مگر ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :