Time 18 مئی ، 2024
کھیل

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

بیٹ خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا بھی اپنا مزہ ہوتا ہے: کرکٹرز/ فائل فوٹو
بیٹ خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا بھی اپنا مزہ ہوتا ہے: کرکٹرز/ فائل فوٹو 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نئے بیٹ بنوا لیے۔

دونوں کرکٹرز  اپنے بیٹس کے لیے انگلینڈ کے شہر لیڈز سے سسیکس گئے جہاں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی پسند اور ضرورت کے بیٹ بنوائے۔

اس حوالے سے کرکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹ خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا بھی اپنا مزہ ہوتا ہے۔

واضح رہے اس وقت قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں موجود ہے، جہاں وہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز کھیلے گی، انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز 22 سے 30 مئی کے درمیان ہوں گے جبکہ پاکستان کی طرح انگلینڈ کی ٹیم بھی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی۔


مزید خبریں :