13 مئی ، 2023
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میئر کراچی کے امیدوار کا اعلان آج کریں گے ۔
کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں پیپلزپارٹی آج جلسہ کرے گی جس میں بلاول بھٹو زرداری میئر کراچی کے امیدوار کا اعلان کریں گے ۔
رپورٹس کے مطابق شاہین کمپلیکس سے ٹاور تک ریلی نکالی جائے گی جبکہ ٹاور پر جلسہ ہوگا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔
صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا دیگر جماعتوں سے رابطہ ہے ، کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا ۔