14 مئی ، 2023
امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے امریکی بورڈز اور کمیشنز میں نئی نامزدگیاں کی گئی ہیں۔
نئی نامزدگیوں میں صدر بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی شہری شاہد احمد خان کو ایڈوائزری کمیٹی برائے آرٹس کا رکن نامزد کردیا ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں شاہد احمد نے کہا کہ آرٹ لوگوں کو قریب لانے کا باعث بنتا ہے۔