Time 07 جنوری ، 2025
دنیا

آذربائیجان میں گرفتار فرانسیسی شہری پر جاسوسی کے مقدمے کا آغاز، 15 سال سزا کا امکان

آذربائیجان میں گرفتار فرانسیسی شہری پر جاسوسی کے مقدمے کا آغاز، 15 سال سزا کا امکان
مارٹن ریان کو جاسوسی کے الزام میں دسمبر 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا/ فوٹو رائٹرز

آذربائیجان میں گرفتار فرانسیسی شہری پر جاسوسی کے مقدمے کا آغاز ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارٹن ریان کو جاسوسی کے الزام میں دسمبر 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 پراسیکیوٹر کے مطابق فرانسیسی شہری آذربائیجان کے ترکیے، ایران اور پاکستان سے تعلقات، روسی اور چینی کمپنیوں کی معلومات جمع کر رہا تھا، الزام ثابت ہونے پر فرانسیسی شہری کو 15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب فرانس نے اپنے شہری پر جاسوسی الزام سے انکار کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :