Time 21 مئی ، 2023
دنیا

ایرانی صوبے سیستان میں مسلح گروپ سے مقابلے میں 5 ایرانی سرحدی گارڈز ہلاک

پاکستانی حکومت اور عوام واقعے پر ایرانی حکومت اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ— فوٹو: فائل
پاکستانی حکومت اور عوام واقعے پر ایرانی حکومت اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ— فوٹو: فائل

 ایران کے صوبے سیستان میں مسلح گروپ سے مقابلے کے دوران 5 سرحدی محافظ جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی گارڈز کا مسلح گروپ سے مقابلہ سیستان کے سرحدی علاقے سراوان میں ہوا، مسلح دہشتگرد گروپ ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ایرانی گارڈز سے مقابلے کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ سراوان میں دہشتگرد کارروائی کا مقصد مشترکہ سرحدی سکیورٹی صورتحال خراب کرنا اور دونوں ملکوں کی سرحدوں پر رہنے والوں کی سلامتی کو نقصان پہنچانا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے ایران کے علاقے سراوان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستانی حکومت اور عوام  واقعے پر ایرانی حکومت اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایران کے ساتھ اپنی سرحد کو امن اور دوستی کی سرحد کے طور دیکھتا ہے۔ پاکستان سرحد پر  امن و استحکام کیلئے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک ایران قیادت نے حالیہ ملاقات میں سرحد کے دونوں طرف انسداد دہشتگردی پر زور دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :