Time 23 مئی ، 2023
پاکستان

مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس (ایم پی او) 1960 لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

تحریک انصاف کی رہنما زینب عمیر نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ نقض امن کے قانون کے سیکشن 16 اور 3 کے تحت شہریوں کو غیرقانونی گرفتار کیا جا رہا ہے، 16اور 3 ایم پی او  آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہےکہ نقض امن کے قانون کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے،کسی کو نظر بندکرنےکے لیے  پہلے شوکاز  نوٹس دینا چاہیے۔

درخواست گزار  نے استدعا کی ہےکہ عدالت مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس کے سیکشن 16 اور  3 کو کالعدم قرار دے۔

مزید خبریں :