دنیا
Time 25 مئی ، 2023

یوکرین نے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے ناکام بنادیے

روسی فوج کی جانب سے فضائی حملوں کا یہ سلسلہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے: انتظامیہ/ فائل رائیٹرز
روسی فوج کی جانب سے فضائی حملوں کا یہ سلسلہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے: انتظامیہ/ فائل رائیٹرز

یوکرین نے دارالحکومت کیف پر ہونے والے روسی ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک بار پھر رات گئے روسی فوج کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق روسی فوج کی جانب سے فضائی حملوں کا یہ سلسلہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے۔

یوکرین کے عسکری حکام کا کہنا ہےکہ کیف کے ائیر ڈیفنس نے تین گھنٹے کے فضائی حملے کے دوران تمام ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عسکری حکام نے عوام کو ٹیلی گرام میسجز کے ذریعے روسی فضائی حملوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن وقفے وقفے سے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے جن کا رخ کیف کی جانب ہے۔

حکام کے مطابق روسی حملے ایرانی ساختہ ڈرون کے ذریعے کیے گئے تھے۔

مزید خبریں :